۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید ابوالفضل طباطبایی نماینده ولی فقیه در سوریه

حوزہ/ سوریہ میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور ہم سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک اور اس کی پابندیوں کو زمین پر رگڑا دیا، اور یہ اعزاز ہمیں امام خمینی کے انقلاب کی وجہ سے ملا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سوریہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سید ابو الفضل طباطبائی اشکذری نے  کل جمعے کے خطبات کے دوران حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے دروازے زائرین کے لئے کھول دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اوپر اپنی خاص رحمت و برکت نازل کی  اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے دروازے تقریباً تین مہینوں کے بعد ان کے زائرین  کےلیے کھول دیئے ۔
حجت الاسلام طباطبائی  نے وہابیوں کے ذریعے یوم انہدام جنت البقیع کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  تکفیریوں نے حقیقی اسلام سے کوئی فائدہ نہیں لیا اور آج ہم اچھی طرح سے دیکھ رہے ہیں کہ تکفیری گروہوں کو دشمن کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے تاکہ اسلام کے چہرے کو متشدد اور وحشی دکھایا جا سکے. 
انہوں نے مزید کہا کہ وہابیت استعمار ،استکبار اور شیطانی قوتوں کا ایک منصوبہ ہے جس کے ذریعے وحدت اسلامی کو متأثر کیا جا سکے اور دین مبین اسلام کا چہرہ انسانی معاشرے کے ذہنوں میں متشدد اور انتہاپسندی کے طور پر پیش کیا جا سکے. 
نمائندہ ولی فقیہ نے مسلمانوں کے مقدسات کے دفاع کو دینی امور میں سے قرار دیا اور کہا کہ قدس شریف ،جنت البقیع ،دمشق ،کربلا اور نجف دینی مراکز ہیں لہذا ہم سب پر فرض ہے ان مقامات مقدسات کا دفاع کریں. 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مقاومت کا سلسلہ انہدام جنت البقیع کے دوران جاری ہوتا تو دشمن نزدیک آنے کی جرأت بھی نہیں کرتا ،منہدم کرنے کی بات تو بہت دور کی بات تھی ،آج ہم گواہ ہیں کہ مقاومت کے سپہ سالاروں من جملہ سردار شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے افراد کی دلیری اور قربانیوں کی بدولت ایک بار پھر قبور آئمہ علیہم السلام اور حرم مطہر اہل بیت علیہم السلام منہدم ہونے سے بچ گئے.
حجت الاسلام طباطبائی نے امام راحل بت شکن کی برسی جو کہ آئندہ چند دنوں بعد منائی جائے گی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی قدس سرہ کی شخصیت کو ایک آئیڈیل شخصیت قرار دیا اور کہا  کہ امام نے اسلام ناب کو زندہ کیا اور استکبار جہاں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے.

انہوں نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور ہم سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک اور اس کی پابندیوں کو زمین پر رگڑا دیا، اور یہ اعزاز ہمیں امام خمینی کے انقلاب کی وجہ سے ملا ہے ۔

 نمائندہ ولی فقیہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور مقاومت کا سلسلہ خدا کی مدد سے روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .